Time 28 مارچ ، 2022
پاکستان

اپوزیشن وزارت اعلیٰ دیتی ہے تو لے لیں: حکومت کا (ق) لیگ کو پیغام، ذرائع

مسلم لیگ (ن) نے (ق) لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےکی باقاعدہ پیش کش کردی ہے/ فائل فوٹو
 مسلم لیگ (ن) نے (ق) لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےکی باقاعدہ پیش کش کردی ہے/ فائل فوٹو

لاہور:  ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پنجاب کی وزرات اعلیٰ کے مطالبے پر (ق) لیگ کو پیغام پہنچادیا ہے کہ (ن) لیگ وزارت اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لے لیں۔

ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں پنجاب سے متعلق (ق)) لیگ نے واضح مؤقف حکومتی ٹیم کے سامنے رکھتے ہوئے کہا تھا کہ بطور اتحادی پہلے دن جو معاہدہ ہوا اس کو پورا نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے دعویٰ  کیا ہےکہ حکومت نے (ق) لیگ کو پیغام دیا ہےکہ اگر اپوزیشن انہیں پنجاب کی وزارتِ  اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)  نے (ق) لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےکی باقاعدہ پیش کش کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ (ق) لیگ نے (ن) لیگ کی پیش کش پر جواب دینےکے لیے 2 دن کی مہلت مانگی ہے، دونوں جماعتوں کا اس دوران رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نےجلد الیکشن کرانےکی شرط پر ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔


مزید خبریں :