28 مارچ ، 2022
لاہور: متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی جس کے بعد اب اپوزیشن اور حکومت میں وفاق کی طرح نمبر گیم کی جنگ ہوگی۔
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 183 اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد165 ہے۔
صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کے ارکان کی تعداد 10 ہے جب کہ ایوان میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے۔
پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 5 ارکان آزاد ہیں اور ایک رکن کا تعلق راہ حق پارٹی سے ہے۔
آئین کے تحت اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد اب اسپیکر 14 دن میں اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں جب کہ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو اپنے نمبر پورے کرنے ہیں جب کہ حکومت کو بھی 182 نمبر پورے کرنا ہیں۔