28 مارچ ، 2022
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وزیر اعظم کی حمایت کرنے پر شوبز فنکاروں پر سخت تنقید کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ وہ اداکار جن کی ہم آن اسکرین ٹیلنٹ کی وجہ سے عزت کرتے ہیں وہ بےشرمی کے ساتھ اس فاشسٹ اقتدار کی آواز بنے ہوئے ہیں جو بس اپنے جانے کے راستے پر ہے۔
ریحام خان نے لکھا کہ فنکاروں کو ان سیاستدانوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے جن سے حکومت کو خطرہ ہے۔
وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے ان ستاروں کو یہ بھی تجویز دی کہ وہ اپنا پیشہ ورانہ کام ہی کرتے رہیں، اس سے ہٹ کر کوئی کام نہ کریں۔
یاد رہے کہ شوبز سے منسلک کئی ستاروں نے عمران خان کی حمایت کی جن میں اداکار بلال قریشی، عمران عباس، ہمایوں سعید، منیب بٹ، ایمن خان، ہارون شاہد اور ژمینہ پیرزادہ و دیگر شامل ہیں۔