Time 28 مارچ ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کو خط کس نے لکھا؟منحرف پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے بڑا دعویٰ کردیا

ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں اور عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے، باسط بخاری— فوٹو: فائل
ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں اور عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے، باسط بخاری— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی باسط بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے خط کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

جیو نیوز  کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے باسط بخاری کا کہنا تھاکہ آنے والے پیر کو عمران خان بنی گالہ بیٹھے ہوں گے اور ہمارا کردار ان کے خلاف ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں اور عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے اور کوئی واپس نہیں آئے گا، یہ خوش فہمی کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

گزشتہ روز جلسے میں وزیراعظم کی جانب سے خط لہرانے کے معاملے پر رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ ’ایک لیٹر یورپی یونین کا ہے، جو انہوں نے ہر ملک کے وزیراعظم کو لکھا ہے جو کہ معمول کا خط ہے، اس کو ہائی لائٹ کردیا‘۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ یہ اسلام کو سیاست میں کیوں لا رہے ہیں؟ کیونکہ ان کو پتا ہے گیم چلی گئی ہے۔

پرویز الٰہی سے متعلق سوال پر باسط بخاری کا کہنا تھاکہ سیاست میں کوئی بھی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، کل تک سب کچھ کلیئر ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کے جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

انہوں نے خط لہرا یا تھا اور پھر واپس جیب میں رکھ دیا تھا۔

مزید خبریں :