Time 28 مارچ ، 2022
پاکستان

حکومت سنبھالتے ہی خط اور عالمی سازش کے الزام کی تحقیقات کرائیں گے، خورشید شاہ

ہم حکومت سنبھالتے ہی پہلا آرڈر خط سامنے لانےکا کریں گے اور عالمی سازش کے الزام کی تحقیقات کرائیں گے۔
 ہم حکومت سنبھالتے ہی پہلا آرڈر خط سامنے لانےکا کریں گے اور عالمی سازش کے الزام کی تحقیقات کرائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نےکہا ہےکہ اقتدار میں آکر وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے میں عالمی سازش کے الزام کی تحقیقات کرائیں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ ہم حکومت سنبھالتے ہی پہلا  آرڈر خط سامنے لانےکا کریں گے اور عالمی سازش کے الزام کی تحقیقات کرائیں گے۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران اپنے 'سرپرائز' کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے جیب سے خط نکال کر لہراتے  ہوئے انکشاف کیا  تھا کہ بین الاقوامی فنڈز کی مدد  سے ان کے خلاف سازش تیار کی گئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی حکومت ان سازشوں کے جال میں نہیں پھنسے گی اور دیگر ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر معاملات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ الزام نہیں لگا رہے ، ان کے پاس خط کی صورت میں ثبوت ہے، بہت سی باتیں ہیں، بہت جلد اور مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی کہ لندن میں بیٹھا ہوا شخص کس کس سے ملتا ہے، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کےکہنے پر چل رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسا باہر سے آرہا ہے، ہمارے لوگ استعمال ہو رہے ہیں، زیادہ تر انجانے میں لیکن کچھ جان بوجھ کر یہ پیسا ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہيں، جب پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی تو قوم سب کو دیکھےگی ۔


مزید خبریں :