29 مارچ ، 2022
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے حج اور بجٹ کے بعد ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے کہا تھا کہ وہ پنجاب اسمبلی توڑ دیں جبکہ وزیر اعظم نے مجھ سے کہا کہ یہ بات کہیں جلسے میں نہ کہہ دینا۔
انہوں نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کو اپنے حلقے میں الیکشن کا مسئلہ ہے مگر چوہدری برادران انہیں راضی کر لیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ حج کے بعد الیکشن دیکھ رہا ہوں، ملک جلد الیکشن کی طرف جا رہا ہے جبکہ اہم حکومتی عہدے داروں میں سے کوئی بھی کہیں نہیں جا رہا، ادارے ملک کے ساتھ ہیں۔