29 مارچ ، 2022
وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں شوبز اداکار اور دیگر معروف شخصیات آواز بلند کررہی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ کے جلسے سے قبل اور بعد میں عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کئی معروف شخصیات نے کیا اور ان کے لیے اپنے پیغامات شیئر کیے۔
عدنان صدیقی:
معروف اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ جو لوگ گندی سیاست کھیلنے میں مصروف ہیں، کیا وہ یہ نہیں سمجھتے کہ عمران خان ایک بہترین لیڈر ہے۔
اداکار نے کہا کہ لوگوں کی ان سے محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک بہترین لیڈر ہیں، پاکستان کی خاطر اس بندے کو اپنی مدت پوری کرنے دیں۔
ماہرہ خان:
ماہرہ خان نے عمران خان کی حمایت میں مختصر ٹوئٹ کی، انہوں نے وزیر اعظم کے نام کے ہمراہ پاکستان کا جھنڈا بنایا اور ساتھ ہی دعا مانگتے ہوئے ایموجی بنایا جس کا یہ مطلب تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔
بلال مقصود:
گلوکار و موسیقار بلال مقصود کے مطابق پاکستان کو کم از کم اگلے دس سال عمران خان کی ضرورت ہے۔