پاکستان

کابینہ کا ہنگامی اجلاس: وزیراعظم کی دعوت کے باوجود خالد مقبول کا شرکت سے انکار

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا تھا/ فائل فوٹو
 وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا تھا/ فائل فوٹو

وزیراعظم کی دعوت کے باجود خالد مقبول صدیقی نے کابینہ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دھمکی آمیز خط اینکر پرسنز کو دکھانے کے اعلان پر وفاقی کابینہ کے ارکان نے تشویش کا اظہار کیا اور خط پہلے کابینہ ارکان کو دکھانے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ ارکان کی تشویش پر وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ارکان کو خط دکھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس  میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان سے خالد مگسی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا تھا لیکن دونوں کی اجلاس میں موجودگی ممکن نہ ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ خالد مقبول صدیقی نے مصروفیت کے باعث اجلاس  میں آنے سے انکار کردیا جب کہ خالد مگسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں پارلیمانی لیڈرز  کو وزیراعظم نے خط دکھانے کے لیے اجلاس میں مدعو کیا تھا۔


مزید خبریں :