وزیراعظم کا دھمکی آمیز خط کہاں تیار ہوا؟ علی موسیٰ گیلانی کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آبادجلسے کے دوران ایک خط لہرا کر اسے ملک کے خلاف سازش قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آبادجلسے کے دوران ایک خط لہرا کر اسے ملک کے خلاف سازش قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل 

پیپلز  پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دکھائے جانے والے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

علی موسیٰ گیلانی کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو دھمکی آمیز خط وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ کے ایک سفارتکار سے لکھوایا۔

ان کا کہنا ہے کہ سفارتکار سے خود ساختہ خط ملنے کے بعد شاہ محمود قریشی نے اسے عمران خان کو پہنچایا، خط کے معاملے کے مکمل حقائق سے ذاتی طور پر واقف ہوں۔

علی موسیٰ گیلانی نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ اس جعلی سازی کے اصل کردار ہیں، شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ لیٹر گیٹ اسکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ کے ملوث کرداروں کو اس اسکینڈل سے نہیں نکلنے دیں گے۔

یاد رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایک خط دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ بیرون ملک سے پیسے دیکر ہماری حکومت کو گرانے کی سازش کی گئی۔

مزید خبریں :