26 جنوری ، 2022
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو چیلنج دیا ہے کہ وہ اب پیچھے نہ ہٹیں اور 23 مارچ ہی کو اسلام آباد آئیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو سڑکیں بند ہوں گی، اپوزیشن اپنا شوق پورا کر لے، ممکن ہے کہ 23 مارچ کو موبائل فون سروس بھی بند ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے سیکڑوں وزرائے خارجہ 23 مارچ کواسلام آباد آ رہے ہیں، اپوزیشن 23 مارچ کو آئے، اس کو سیاسی شکست اور ذلت نصیب ہو گی، اپوزیشن کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سڑکوں پر نکل گئے تو واقعی بہت خطرناک ہوں گے، عمران خان کا سڑکوں پر نکلنےکا پیغام اپوزیشن کے لیے ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو سمجھ لینا چاہیے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے بہت اچھے تعلقات ہیں، عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن ملی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کل بڑی عجیب بات کی ہے کہ مکھی کی طرح عمران خان کو نکالیں گے، یقین سے کہتا ہے کہ عمران خان کے پاس عوامی طاقت ہے۔