اپوزیشن عمران خان کو کیسے راستہ دے سکتی ہے؟ ن لیگ کے جاوید لطیف نے بتا دیا

اپوزیشن کے پاس 200 ارکان دیکھ کر شیخ رشید کہتے ہیں کہ اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں: جاوید لطیف/فوٹوفائل
اپوزیشن کے پاس 200 ارکان دیکھ کر شیخ رشید کہتے ہیں کہ اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں: جاوید لطیف/فوٹوفائل

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے وزیراعظم عمران خان کو مزید مشکلات سے بچنے کے لیے محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے بیان دیا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 200 ارکان دیکھ کر شیخ رشید کہتے ہیں کہ اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کی خواہش ہے کہ عدم اعتماد کے بغیر گھر جانے کا راستہ بتایا جائے، کہاں گئی آپ کے خلاف عالمی سازش اور آپ کے قتل کی غیر ملکی منصوبہ بندی؟

میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ عالمی سازش کے جھوٹ پر معافی مانگیں تو اپوزیشن الیکشن کی شکل میں عمران خان کو راستہ دے سکتی ہے۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اپنی قوم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ان شاء اللہ فتح پاکستان کی ہو گی۔

مزید خبریں :