بابر اعظم نے ایک اور نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ب نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔ —فوٹو: پی سی بی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ب نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔ —فوٹو: پی سی بی

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں  بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری اسکور کی جس کے بعد انہوں نے کم سے کم اننگز میں 15 ون ڈے سنچری اسکور کرنے کاریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 

بابر اعظم نے 83 اننگز میں 15 سنچریاں مکمل کیں، اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 86 اننگز میں 15 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

اس سے قبل پاکستانی کپتان  آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں  تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے ایشین کرکٹر بنے تھے۔

بابر اعظم نے 82 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے دوسرے تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پلیئر بھی بن گئے۔


مزید خبریں :