Time 01 اپریل ، 2022
دنیا

روس اور یوکرین نے ماریوپول سے انخلا کے منصوبے کی منظوری دیدی

شہرسے فوری انخلا کے لیے کوششیں تیز کردیں: ترجمان ریڈ کراس/ فوٹو بشکریہ بی بی سی
شہرسے فوری انخلا کے لیے کوششیں تیز کردیں: ترجمان ریڈ کراس/ فوٹو بشکریہ بی بی سی

روس اور یوکرین نے ماریوپول سے انخلا کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرزکےمطابق بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہےکہ یوکرین اور روس نے ماریوپول شہر سے انخلا کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

ریڈ کراس کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے ماریوپول سے انخلا کے منصوبے کو منظور کیا جس کے بعد تنظیم نے شہرسے فوری انخلا کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں جس کے تحت ماریوپول سے 54 بسوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے یوکرینی شہریوں کو باہر نکالا جائے گا۔

ریڈ کراس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انخلا کے منصوبے کی منظوری کے باوجود تنظیم کو انسانی امداد اور میڈیکل سپلائی سمیت دیگر چیزوں کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یوکرین کے لیے یہ اقدامات اب تک انتہائی مشکل رہے ہیں، متعدد چیزیں روانگی کے لیے موجود ہیں اور  ان سے متعلق یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ان کی منتقلی محفوظ طریقے سے ہوسکے۔

مزید خبریں :