17 فروری ، 2012
پشاور … پشاور اور اس کے گردونواح میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں آئندہ جوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود جبکہ خیبر پختونخوا کے بالا ئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بالائی علاقوں میں ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں اضا فہ ہوا ہے۔ چترال اور دروش میں 1 ملی میٹر جبکہ اپر دیر میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔