جہانگیر ترین کی لندن میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جہانگیر ترین کی لندن میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات سینٹرل لندن میں پارک لین پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور  جہانگیر ترین کی ملاقات تقریباً دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مستقبل میں مل کرکام کرنے کے آپشنز پر غور کیاگیا۔

مزید خبریں :