Time 02 اپریل ، 2022
پاکستان

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے ہوم ورک مکمل

اسپیکرپنجاب اسمبلی کے خلاف آج اجلاس سے قبل تحریک عدم اعتمادجمع کروائے جانے کاامکان ہے/ فائل فوٹو
اسپیکرپنجاب اسمبلی کے خلاف آج اجلاس سے قبل تحریک عدم اعتمادجمع کروائے جانے کاامکان ہے/ فائل فوٹو

لاہور: متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ  نے (ن) لیگ کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسپیکرپرویزالہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتمادلانے پرمشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے اسپیکرکے خلاف عدم اعتماد لانے کے لیے ہوم ورک  مکمل کرلیا  ہے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی کے خلاف آج اجلاس سے قبل تحریک عدم اعتمادجمع کروائے جانے کاامکان ہے۔


مزید خبریں :