Time 03 اپریل ، 2022
پاکستان

تحریک عدم اعتماد میں رکاوٹیں، اپوزیشن نے بھی حکمت عملی تیار کر لی

اپوزیشن کی جانب سے کئی پلان تیار کیے گئے ہیں: ذرائع۔ فوٹو: فائل
اپوزیشن کی جانب سے کئی پلان تیار کیے گئے ہیں: ذرائع۔ فوٹو: فائل

ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن قیادت نے باہمی مشاورت سے آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے حتمی حکمت عملی طے کر لی ہے جسے مکمل راز داری میں رکھا گیا ہے اور اپوزیشن کی حکمت عملی کے کئی پلان ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت میں اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ حکمران جماعت آئینی طریقہ کار کو روکنے کے لیے جس قسم کا اقدام اٹھائے اس کاجواب فوری طور پر قانونی اور آئینی انداز میں دیا جائے گا، حکمران جماعت کی طرف سے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے جوابی حکمت عملی بھی تیار ہے۔

ذرئع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے کارکنوں کو ہمہ وقت متحرک اور ضرورت پڑنے پر فوری جوابی احتجاج کے لیے تیار رہنے اور قانونی ٹیم کو بھی ہمہ وقت دستیاب اور تیار  رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی واضح اکثریت کے باوجود اگرحکمران جماعت اقتدار سے الگ ہونے میں کوئی رکاوٹ ڈالتی ہے تو اپوزیشن جماعتوں نے اتوار کی چھٹی ہونے کے باوجود آئین پر عمل درآمد کے لیے فوری اقدامات اٹھا نے کے لیے بھی انتظامات کر لیے ہیں۔

مزید خبریں :