Time 03 اپریل ، 2022
پاکستان

حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا

وفاقی  حکومت  نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے اور نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

گورنر پنجاب کی برطرفی کے بعد اختیارات ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو منتقل ہوگئے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے ہیں۔

گورنر کو کس کے کہنے پر برطرف کیا گیا؟

حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ چوہدری سرور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے اور وہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے پرویز الٰہی کی مخالفت کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے شکایت کی جس پر وزیراعظم نےمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئےصدر کو گورنر پنجاب کی برطرفی کے لیےایڈوائس کیا۔


مزید خبریں :