03 اپریل ، 2022
لاہور: ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو پرویز الٰہی کے کہنے پر برطرف کیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ چوہدری سرور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے اور وہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے پرویز الٰہی کی مخالفت کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے شکایت کی جس پر وزیراعظم نےمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئےصدر کو گورنر پنجاب کی برطرفی کے لیےایڈوائس کیا۔