Time 03 اپریل ، 2022
پاکستان

اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

اسپیکر اسد قیصر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر اور شاہدہ اختر علی نے جمع کرائی۔

قواعدکے مطابق اسپیکر  قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کر سکتے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو گی اور اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :