Geo News
Geo News

پاکستان
06 نومبر ، 2012

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1282 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

کراچی…کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1282 ویں عرس کی تقریبات شروع ہوگئی،عرس میں ملک بھر سے عقیدت مند شرکت کررہے ہیں۔مخلوق خداکی فلاح اور اصلاح کے لئے مختلف ادوار میں اللہ کے نیک بندے ہر خطے میں اسلام کا درس دیتے رہے ہیں،حضرت عبداللہ شاہ غازی کا شمار بھی انہی بزرگ ہستیوں میں ہوتاہے جن کاپیغام آفاقی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے۔ عظیم صوفی کے 1282 ویں عرس میں ملک بھر سے زائرین بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔عرس کی تقریبات کا آغاز سندھ کے وزیر اوقاف ندیم بھٹو نے مزار پر چادر چڑھاکر کیا۔ان کا کہناہے کہ زائرین کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :