پاکستان
Time 03 اپریل ، 2022

جنہوں نے اچکنیں سلوائیں اور کروڑوں روپے دیے وہ سب ضائع ہوگیا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران  خان کا کہنا ہےکہ انہوں نے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر قوم  کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کی سازش قوم  کامیاب نہیں ہونے دے گی، اسپیکر نے اپنی اتھارٹی اور آئینی طاقت سے جو فیصلہ  کیا اس کے بعد میں نے ابھی سے صدر  کو اسمبلیاں تحلیل  کرنے کی تجویز بھیج دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں عوام کے پاس جائیں، الیکشن ہوں، عوام فیصلہ کرے وہ کسے چاہتے ہیں، کوئی باہر سے سازش، کرپٹ لوگ، پیسہ دے کر قوم کا فیصلہ نہ کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنہوں  نے اچکنیں سلوائیں اور لوگوں کو کروڑوں روپے دیے تو وہ پیسہ ضائع ہوگیا۔

انہوں  نے مزید  کہا کہ کوئی باہر سے یا کرپشن کا پیسہ اس ملک کا فیصلہ نہیں کرےگا، جیسے ہی صدر اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو نگراں حکومت کا عمل شروع ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ملک سے بہت بڑی سازش کی جارہی تھی،  22 کروڑ قوم کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی گئی وہ سازش فیل ہوگئی، اس پر قوم کو مبارکباد  دیتا ہوں۔

مزید خبریں :