Geo News
Geo News

Time 03 اپریل ، 2022
پاکستان

ایازصادق نے اسپیکرکی نشست سنبھال کر عمران خان کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کرادی

اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد اسمبلی میں ہی اپنااجلاس منعقد کرلیا اور ایاز صادق کو اسپیکر بنا کر عدم اعتماد پر ووٹنگ کروالی جس میں عمران خان کے خلاف ایک سوستانوے ووٹ پڑے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا تو اپوزيشن نے شور شرابہ کیا اور احتجاج کیا۔

اپوزیشن نے ایاز صادق کو اسپیکر بنایا تو ایاز صادق نے اسپیکر کی نشست سنبھال کر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف رولنگ دے دی، علامتی اسپیکر ایاز صادق نےکہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ آئین کے خلاف ہے، اسے مسترد کرتا ہوں۔

 ایاز صادق کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیےکہا گیا جس پر ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا،طارق بشیرچیمہ،جویریہ آہیر اور نور عالم خان نے بھی تحریک عدم اعتماد کےحق میں ووٹ دیا، دیگر منحرف ارکان نے بھی عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، کل 197 ووٹ تحریک کے حق میں آئے۔

اس دوران قومی اسمبلی ہال کی لائٹس آف کردی گئیں تاہم اپوزیشن ارکان اب بھی ہال میں موجود ہیں۔