گھر سے کام کرنے کے بہانے ملازم چھٹیاں منانے اٹلی چلا گیا

ایک ملازم اپنے آفس سے گھر کا کام کرنے کی اجازت لے کر اٹلی میں چھٹیاں منانے چلا گیا—فوٹو: فائل
ایک ملازم اپنے آفس سے گھر کا کام کرنے کی اجازت لے کر اٹلی میں چھٹیاں منانے چلا گیا—فوٹو: فائل

 کورونا کے بعد سے نوکری پیشہ افراد کے کام کرنے کا طریقہ بہت تبدیل ہوا ہے اور کمپنیوں کی جانب سے اپنی اور ملازموں کی سہولت کیلئے ان کو گھر سے کام کرنے کی اہمیت دی جارہی ہے۔

ہم نے دیکھا کورونا کے دوران اور اس کے بعد بھی لوگ اب  آفس کے بجائے گھر سے ہی کام کرنے کو فوقیت دے رہے ہیں  ، اس دوران کئی ملازم بچارے کمپنی سے اپنی وفاداری کو ثابت کرنے کیلئے ہر ممکن طریقہ اپنارہے ہیں جبکہ کچھ کام چور افراد گھر سے کام کرنے کا غلط فائدہ اٹھارہے ہیں۔

ایک ایسی ہی مثال کے بارے میں ہم آپ کو آج بتارہے ہیں جس میں ایک ملازم اپنے آفس سے گھر کا کام کرنے کی اجازت لے کر اٹلی میں چھٹیاں منانے چلا گیا جبکہ وہاں سے اس نے اپنے ساتھیوں کو بے وقوف بنانے کیلئے  ایک خاص ترکیب بھی اپنائی۔

رپورٹس کے مطابق ملازم کی چالاکی دیکھیں کہ اس نے اٹلی میں چھٹیاں مناتے ہوئے اپنے آفس والوں کو بے وقوف بنانے کیلئے کہ وہ گھر سے کام کررہا ہے اس نے ایک گرین شیٹ کا استعمال کیا جسے وہ دوران ورچوئل میٹنگ اپنے پیچھے رکھ لیتا۔

گرین شیٹ پیچھے رکھنے کی وجہ سے آفس والوں کو لگتا تھا کہ یہ شخص آرام سے گھر پر کام کررہا ہے۔—فوٹو: انڈہن ٹائمز
گرین شیٹ پیچھے رکھنے کی وجہ سے آفس والوں کو لگتا تھا کہ یہ شخص آرام سے گھر پر کام کررہا ہے۔—فوٹو: انڈہن ٹائمز

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اس شخص کی ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی جس میں یہ نوجوان اپنے آفس کے ساتھیوں کو ویڈیو کال کے دوران سڑک کنارے ایک میز پر لیپ ٹاپ نکال کر گرین شیٹ کا سہارا لیتے ہوئے بے وقوف بنارہا ہے۔ 

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ نوجوان نے بے فکری سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی اور انہیں ہر اس بات کا اشارہ دیا کہ وہ گھر سے کام کر رہا ہے۔

گرین شیٹ کے استعمال سے نوجوان نے پس منظر میں دکھنے والی عمارتوں، سیاحوں کو   ایک رہنے والے کمرے جیسا بنا دیا۔

واضح رہے کہ گرین شیٹ کروما  ایفکٹ کیلئے استعمال ہوتی ہے جس کو  آپ ایڈیٹنگ کی مدد سے اپنے پس منظر کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ 

مزید خبریں :