Time 04 اپریل ، 2022
پاکستان

پنجاب اسمبلی توڑے جانےکا امکان، وزیراعظم نے گورنر کو اسلام آباد بلا لیا

قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی بھی توڑے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے وزیراعظم عمران خان نے گورنر  پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب آج وزیر اعظم عمران خاں سے ملاقات کریں گے اور موجودہ سیاسی صورت حال پر آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق رہنمائی لیں گے۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑے جانےکا امکان ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کی قانونی ٹیم گورنر پنجاب کو رہنمائی فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی سفارش پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔

بعد ازاں صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت نگراں وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان کو بطور وزیراعظم کام جاری رکھنے کا اعلامیہ بھی جاری کیا۔

مزید خبریں :