عثمان بزدار کے بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کام جاری رکھنے کا امکان

عثمان بزدار کے بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کام جاری رکھنے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو بھی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنےکے لیے مختلف آپشنز  زیر غور ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان بزدار اور میاں محمود الرشید وزیراعظم کو پنجاب میں نمبر گیم پر بریف کریں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو گورنر پنجاب بطور نگراں وزیراعلیٰ فرائض سنبھالنے کا کہہ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کے لیے ووٹنگ ہونا تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ایوان کے اندر ہونے والی ہنگامہ آرائی کو جواز بنا کر اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کر دیا تھا۔

مزید خبریں :