Time 04 اپریل ، 2022
پاکستان

عمران خان میں امریکی سفیر سے آپ کے ساتھ آپ کے گھرمیں ملا،کیا وہ غداری تھی؟ علیم خان

آپ نے اسمبلی توڑنی تھی تو پہلے توڑ دیتے، قوم کے سامنے کہہ رہا ہوں،جس دن ووٹ دوں گا اس کے 2 دن بعداستعفیٰ دوں گا، منحرف رکن پنجاب اسمبلی— فوٹو: فائل
آپ نے اسمبلی توڑنی تھی تو پہلے توڑ دیتے، قوم کے سامنے کہہ رہا ہوں،جس دن ووٹ دوں گا اس کے 2 دن بعداستعفیٰ دوں گا، منحرف رکن پنجاب اسمبلی— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی  علیم خان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 183 ارکان میں سےآپ کوکوئی ایک بندہ پسند نہیں آیا، آپ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتےتھے اسےکہتےہیں 183ووٹ ڈال دو۔

علیم خان نے کہا کہ ہم تو غدار بن گئے، چیمہ اور سالک کو  بھی کہو غدار ہیں،  پیسےلے لیے ہیں، علیم خان پر الزام لگاؤ تو سہی کہ اس نے پیسے لے لیے ہیں، مجھےآپ پر اور ان لوگوں پر افسوس ہوتا ہے جو الزامات لگاتےہیں،میں نے 2010 سے 2018 تک بہت مشکل وقت گزارا ہے۔

علیم خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکی سفیر کو آپ کے ساتھ آپ کے گھرمیں ملاتھا،کیا وہ غداری تھی؟ آپ نے اسمبلی توڑنی تھی تو پہلے توڑ دیتے، قوم کے سامنے کہہ رہا ہوں،جس دن ووٹ دوں گا اس کے 2 دن بعداستعفیٰ دوں گا۔

علیم خان نے مزید کہا کہ جہانگیرترین کی بیٹیوں کے خلاف آپ نے پرچے کٹوادیے، آپ کو کوئی شرم نہیں آئی کہ اپنےمخلص ساتھی کوجیل میں ڈال دیا،عثمان بزدار کی ایک ایک کرپشن آپ کو بتائی گئی، جوآپ کےساتھ ہے وہ محب وطن،  دوسرےغدار ہیں، آپ کیا ملک کے مامے ہیں۔

علیم خان نے کہا کہ  فرح بی بی نےبہت رشوت لی، میرےذرائع نے بتایا ہے وہ بھاگ گئی ہیں، خان صاحب کی فیملی کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا، فرح بی بی نے یہاں بہت رشوت لی ہے، فرح بی بی ہر ٹرانسفر پوسٹنگ میں ملوث ہیں، فرح بی بی پاکستان سے بھاگ چکی ہیں، ان کے شوہر بھی بھاگ چکے ہیں، فرح بی بی پیسے کِسے پہنچاتی تھیں، بیوروکریٹ پکڑے جائیں گے تو سب سامنے آجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’خان صاحب اگر بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا تھا تو مجھے نیب کے پاس بھیجنے کی کیا ضرورت تھی، میں نے تو کبھی نیب کا دفتر بھی نہیں دیکھا تھا، چوتھی مرتبہ نیب کےدفترگیا تو ٹی وی پردیکھا کہ بزدارکو وزیراعلیٰ بنادیا۔

مزید خبریں :