04 اپریل ، 2022
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو میں ضمنی انتخاب معطل کر دیے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے باعث این اے33 ہنگو میں ضمنی انتخاب معطل کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان 14 فروری کو انتقال کرگئے تھے جس کے بعد ان کی نشست خالی ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔
عمران خان کے خطاب کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔