پاکستان
Time 05 اپریل ، 2022

64 فیصد پاکستانیوں نے حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کا الزام مسترد کردیا

64 فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش کا الزام مسترد کردیا۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

گیل پاکستان کے مطابق یہ سروے 3سے 4 اپریل کے درمیان کیا گیا جس کے مطابق 64 فیصد پاکستانیوں نے حکومت گرنے کے پیچھے مہنگائی کو اہم وجہ قرار دیا۔

سروے میں شامل  افراد  نے حکومت ہٹانے کےلیے اپوزیشن کی کوششوں کی اہم وجہ مہنگائی اور عوام کو ریلیف نہ دینا قرار دیا۔

سروے میں بتایا گیا ہےکہ 36 فیصد افراد نے حکومت گرنے کے پیچھے امریکی سازش کو قرار دیا۔


مزید خبریں :