Time 05 اپریل ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنیکا عندیہ دیدیا

چند گھنٹے قبل کیے گئے اس ٹوئٹ پر ایلون مسک کے اس سوال کو 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد ووٹ دیے گئے__فوٹو: رائٹرز/فائل
چند گھنٹے قبل کیے گئے اس ٹوئٹ پر ایلون مسک کے اس سوال کو 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد ووٹ دیے گئے__فوٹو: رائٹرز/فائل

امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر کے 9 فیصد سے زائد تقریباً 3 ارب ڈالرز کی مالیت کے 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد حصص خریدے جس کے بعد وہ ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئےجب کہ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈور سی 2.25 فیصد حصص کے مالک ہیں۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک پول جاری کیا ہے جس میں صارفین سے رائے مانگی گئی کہ کیا وہ ٹوئٹر پر ترمیم (edit) کا آپشن چاہتے ہیں؟

چند گھنٹے قبل کیے گئے اس ٹوئٹ پر ایلون مسک کے اس سوال کو  15 لاکھ 18 ہزار سے زائد ووٹ دیے گئے جن میں 74 فیصد صارفین نے ہاں جب کہ 25 فیصد نے نہ کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

کچھ صارفین کے مطابق یہ اچھا فیچر ہوگا اور اس سے ٹوئٹر کے استعمال میں آسانی پیدا ہوگی جب کہ کچھ افراد نے اظہارِ خیال کیا کہ یہ ایک اضافی فیچر ہوگا اور اس کی فی الحال کوئی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں :