Time 06 اپریل ، 2022
پاکستان

وزیراعلیٰ کا انتخاب: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل، اجلاس آج دوبارہ طلب

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام ساڑھے 7 بجے دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔—فوٹو: فائل
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام ساڑھے 7 بجے دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔—فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی جس کے بعد اجلاس آج شام ساڑھے 7 بجے  دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے طلب کیا ہے جس میں  وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس 16 اپریل تک مؤخر کرنے کی منظوری  دی تھی اور اجلاس 16 اپریل کو دوبارہ طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آج کا اجلاس مؤخر کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ایک روز قبل ارکان کی جانب سے ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کے لیے وقت درکار ہے۔

تاہم اب پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ شام ساڑھے 7 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :