Time 06 اپریل ، 2022
پاکستان

پشاور میں رمضان سستا بازار میں شہری اشیاء کے معیار سے ناخوش

پشاور کے شہریوں نے حکومت سے بہترین کوالٹی کی اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے/ فائل فوٹو
پشاور کے شہریوں نے حکومت سے بہترین کوالٹی کی اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے/ فائل فوٹو

پشاور کے شہری رمضان  میں سستے بازار وں سے ناخوش نظر آرہے ہیں اور شہریوں نے  کھانے پینے کی اشیاء کا معیار بہتر نہ ہونے کی بھی  شکایات  کی ہیں۔

رمضان المبارک میں شہریوں کو اشیائے خورد و نوش میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر رمضان سستا بازار لگائے گئے ہیں تاہم شہری ان سستے بازاروں میں اشیاء خوردونوش کا معیار بہتر نہ ہونے کا شکوہ کر رہے ہیں ۔

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے 5  مقامات  پر  رمضان سستا بازار قائم کیے گئے ہیں جہاں پر شہریوں کو آٹا، گوشت، سبزی  اور دیگر اشیاء  خوردونوش  نسبتاً  کم قیمتوں  پر  دستیاب  ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر  پشاور  کا  کہنا ہے کہ سستے بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم تو ہیں لیکن شہری ان اشیاء کے معیار سے مطمئن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان بازاروں میں بہترین کوالٹی کی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دستیابی یقینی بنائے ۔

دوسری جانب شہریوں نے رمضان سستا بازار کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں مز ید رمضان سستا بازار کا قیام بھی عمل لائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔

پشاور کے شہریوں نے حکومت سے  بہترین کوالٹی کی اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

مزید خبریں :