Time 07 اپریل ، 2022
پاکستان

پرویز الٰہی کے سیاہ کرتوتوں کی گواہی تاریخ دیگی: حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے آئین کو تقویت نہ دی تو یہ ملک بنانا ری پبلک بن جائے گا۔

لاہور کے ہوٹل میں اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ قرار پانے کے بعد حمزہ شہباز نے دیگر لیگی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے سیاہ کرتوتوں کی گواہی تاریخ دے گی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی صاحب عزت و وقار کے ساتھ مقابلہ کریں۔

تاہم اس سے قبل حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کی صورتِ حال پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے گزشتہ روز ہونے والے علامتی اجلاس میں 199 ارکان نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔

مزید خبریں :