07 اپریل ، 2022
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ڈھائی فیصد اضافہ کیا ہے جس کے بعد پاکستان میں شرح سود خطے میں سب سے زیاد ہ ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود 250 بیسس پوائنٹس (ڈھائی فیصد) بڑھا کر 12.25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب ہمسایہ ملک بھارت میں شرح سود چار فیصد ہے جب کہ بنگلا دیش میں شرح سود 4.75 فیصد ہے۔
سری لنکا میں شرح سود 6.5 فیصد ہے اور بھوٹان میں شرح سود 7.16 فیصد ہے۔