دنیا
07 نومبر ، 2012

امریکا کے لیے بہترین دن ابھی آنے والے ہے،اوباما

امریکا کے لیے بہترین دن ابھی آنے والے ہے،اوباما

شکاگو…امریکی صدربارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے بہترین دن ابھی آنے والے ہے،ہم امن کا قیام چاہتے ہیں،برسوں کی جنگ ختم ہورہی ہے اورخواب پورے ہورہے ہیں، قوت ،امن اور استحکام سے امریکا کو عظیم بناسکتے ہیں،ٹیکس معاملات سدھاریں گے اور امیگریشن معاملات پر توجہ دینگے،ہم دونوں پارٹی رہنما مل کر خسارہ کم کریں گے۔کامیابی کے بعدشکاگومیں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوباما نے کہاکہ ہم مزید آگے امریکی عوام کی وجہ سے بڑھے ،ہم امریکی خاندان ہیں جو ایک ساتھ ہے، امریکی تیار ہیں، ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،امریکا کے لیے بہترین ابھی آنے والا ہے،ہمیں اس ملک کو آگے لے جانے کیلئے مزید کام کرنا ہے،انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امریکیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،میرے اور رومنی کے درمیان سخت مقابلہ تھا لیکن صرف اپنے ملک کیلئے تھا،آج امریکی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا،حمایت پر عوام کا شکر گزار ہوں،دوست اورنائب صدر جو بائیڈن اوراپنی اہلیہ کا شکرگزار ہوں،سب متحد ہوکر امریکا کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے اوراُسے نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم نے کیا وعدے کیے ہیں۔اوباما نے کہا کہ ایسی تعلیم لائیں گہ کہ اچھے سائنسدان ،ایکٹر ،تاجر پیدا ہوں ،اختلافات کے باجود آپ جانتے ہیں ملک میں اچھے اسکول ،اچھے ٹیچر اور روزگارہے،کاروبار اور ملازمتوں کیلئے مواقع پیدا کرینگے،شہریوں کیلئے روزگار کے یکساں مواقع پیدا کرینگے،ہمارے پاس دنیا کی سب سے اچھی اور طاقتور فوج ہے۔اپنے خاندان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بارک اوباما کا کہناتھاکہ وہ اپنی شریک حیات کی وجہ سے موجودہ مقام پر ہیں،مشعل کو بحیثیت خاتون اول سب پیار کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میری بیٹیاں میری طاقت ہیں،میں ان پر فخر کرتا ہوں۔

مزید خبریں :