17 فروری ، 2012
پشاور…اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی عظمی ایوب کے مقدمہ میں گرفتار ملزم نصیب اللہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔نصیب اللہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تاہم مقدمے کا ریکارڈ نہ ہونے کے بعد سماعت 24فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ ملزم نصیب اللہ پر عظمی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے کاالزام ہے۔عظمی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا پشاور ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔جبکہ ہائی کورٹ کے حکم پر مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی میں ہورہی ہے۔