Time 10 اپریل ، 2022
پاکستان

عدم اعتماد کا معاملہ: قومی اسمبلی کی کارروائی آگے بڑھنے پرلارجر بینچ واپس روانہ

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا— فوٹو: فائل
 سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا— فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سمیت 5 رکنی لارجر بینچ قومی اسمبلی کی کارروائی آگے بڑھنے پر واپس روانہ ہوگیا۔

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری رہا اور اسپیکر کی جانب سے رات ساڑھے 11 تک تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا تھا۔ 

اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے  جسٹس عمر عطا بندیال نے رات 12 بجے دفاتر کھولنے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان سمیت 5 رکنی ازخود نوٹس بینچ بھی عدالت پہنچا تھا اور حکم عدولی کی صورت میں 12بج کر 5 منٹ پر کیس کی سماعت رکھی تھی۔

تاہم قومی اسمبلی کی کارروائی کا آغاز ہونے کے بعد لارجر بینچ واپس گھر روانہ ہوگیا ہے۔

لارجر بینچ میں چیف جسٹس عمر عطابندیال، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

وہیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :