پاکستان

کسی صورت ہار نہیں مانوں گا، بیرونی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا، وزیراعظم

وزیراعظم نے سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عسکری ڈپارٹمنٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، نہ پہلےکبھی شکست تسلیم کی نہ اب کریں گے، ذرائع— فوٹو: فائل
وزیراعظم نے سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عسکری ڈپارٹمنٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، نہ پہلےکبھی شکست تسلیم کی نہ اب کریں گے، ذرائع— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے آج سینیئر صحافیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ کسی صورت ہار نہیں مانیں گے، بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم نے سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عسکری ڈپارٹمنٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید بھی کی۔

تحریک عدم اعتماد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  نہ پہلےکبھی شکست تسلیم کی نہ اب کریں گے، آرمی چیف کو تبدیل کرنے کی کوئی بات ہوئی نہ ایسا سوچا ہے، میں اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حلف اور پاکستان سے غداری نہیں کروں گا، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کروں گا، تنہا ہوں لیکن قوم کیلئے لڑوں گا، سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن زیادہ سے زیادہ مجھے جیل میں ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی اجلاس بلاتے ہیں افواہوں کا بازار گرم ہوجاتا ہے ، کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مراسلہ چیئرمین سینیٹ سمیت تمام سربراہان کے ساتھ شیئر ہوگا، امریکی سفارتکاروں کے ساتھ ملاقاتوں کی ساری تفصیلات ہیں، حلف اور پاکستان سے غداری نہیں کروں گا،  اسمبلی کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

مزید خبریں :