پاکستان
Time 10 اپریل ، 2022

عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس چھوڑتے وقت کی ویڈیو وائرل

گزشتہ روز  قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کا آغاز ہوتے ہی عمران خان نے رات کے اندھیرے میں وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا تھا۔

عمران خان کے وزیر اعظم ہاؤس چھوڑنے کا علم وفاقی وزراء کو تو نہ ہوسکا تاہم اس دوران ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں ایک ہیلی کاپٹر کو وزیراعظم ہاؤس کے اوپر سے گزرتے دیکھاجا سکتا ہے جس سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس چھوڑتے اور بنی گالہ روانہ ہوتے وقت کی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ عمران خان نے  بنی گالا روانگی سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقات کی جبکہ سابق وزیراعظم کے جاتے ہی ان کا ذاتی اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے چلا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جس کے بعد عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔ 


مزید خبریں :