11 اپریل ، 2022
خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں ماہ رمضان میں جہاں ایک طرف سستی روٹی 5 روپے میں دی جاری ہے تو دوسری طرف فلاحی تنظیم کی جانب سے مفت روٹیاں دی جا رہی ہیں۔
فلاحی تنظیم کی جانب سے بنوں میں مفت روٹیاں دینے کا یہ سلسلہ پورا مہینہ جاری رہےگا جس سے روزہ داروں کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے۔
فلاحی ادارہ روزانہ کی بنیاد پر 400 خاندانوں کے لیے روٹیوں کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے، چھوٹے خاندان کو 10روٹیاں اور بڑے خاندان کے لیے 30روٹیاں دی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب رش سے بچنے کے لیے فلاحی تنظیم کی جانب سےغریب اور نادار خاندانوں کے لیے کارڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔