11 اپریل ، 2022
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔
عمران خان کی آمد پر پی ٹی آئی ارکان نے پارٹی چیئرمین کے حق میں نعرےبازی کی۔
نمائندہ جیونیوز کے مطابق عام طور پر پارلیمانی پارٹی اجلاس کے لیے اراکین پہلے اجلاس میں پہنچتے تھے اور عمران خان بعد میں آتے تھے لیکن آج چیئرمین پی ٹی آئی پہلے اجلاس میں پہنچے اور ان کی آمد کے بعد اراکین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔
عمران خان کی آمد پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کل کے پاور شو پر کیا کہیں گے، اس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ،عزت دینے والا اللہ ہے۔