Time 11 اپریل ، 2022
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کے نمبرز گیم کے دعوے

حکومت نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف ارکان کے ووٹ کو تسلیم نہ کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
حکومت نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف ارکان کے ووٹ کو تسلیم نہ کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد اور متحدہ اپوزیشن کے نمبرز گیم پر دعوے جاری ہیں۔

حکومتی اتحاد نے پنجاب اسمبلی میں 189 ووٹ ہونے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ متحدہ اپوزیشن اپنی گنتی 200 سے اوپر ہونے کا دعویٰ کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف ارکان  کے ووٹ کو تسلیم  نہ کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے منحرف ارکان کےخلاف ریفرنس فائل کیے جائیں گے۔

ذرائع کےمطابق حکومتی اتحاد نے اپوزیشن اور ناراض ارکان سمیت دیگر سے رابطے تیز کردیے ہیں جب کہ اپوزیشن جلد ووٹنگ کے لیے قانونی محاذ پر متحرک ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ حکومتی اتحادنے ووٹنگ سے متعلق حکمت عملی کوحتمی شکل دیدی۔

مزید خبریں :