Time 11 اپریل ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ویڈیو : شائستہ لودھی کو غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت کا شرف کیسے حاصل ہوا؟

شائستہ لودھی کی جانب سے’ زیارات مقدسہ شائستہ لودھی کے ساتھ ‘ کےنام سے ایک وی لاگ شیئر کیا گیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
شائستہ لودھی کی جانب سے’ زیارات مقدسہ شائستہ لودھی کے ساتھ ‘ کےنام سے ایک وی لاگ شیئر کیا گیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

معروف میزبان شائستہ لودھی کو غلاف کعبہ کی تیاری کی سعادت کا شرف حاصل ہے۔

شائستہ لودھی کی جانب سے’ زیارات مقدسہ شائستہ لودھی کے ساتھ ‘ کےنام سے ایک وی لاگ شیئر کیا گیا ہے جس میں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے دیکھاجاسکتا ہے۔

ویڈیو میں شائستہ لودھی نے مداحوں سے عمرے کی یادیں شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ مکہ پہنچنے پر عمرے کی ادائیگی کے بعد میرے شوہر کو غلاف کعبہ  بنانے والی فیکٹری سے ایک کال موصول ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایسی کال  تھی جس کا مجھے 5 ،6 سالوں سے انتظار تھا لیکن ہم اس دوران عمرے پر بھی آئے لیکن اللہ کو اس وقت یہ منظور نہ تھا لیکن آج کا دن میرے لیے ایک خوش قسمت دن ہے۔

وی لاگ میں شائستہ لودھی کو فیکٹری میں ہاتھوں سے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران شائستہ مداحوں کو بتارہی ہیں کہ ہر سال 9 ذی الحج کو غلاف کعبہ کی  تیاری عمل میں آتی ہے اور احترام سے اتارے جانے والے غلاف کو محترم شخصیات سمیت تمام مسلمانوں  کو بطور تحفہ دے دیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :