کھیل
Time 11 اپریل ، 2022

امید ہے شہباز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہونگے، شاہد آفریدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔

شاہد آفریدی نے اپنے بیان کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہےکہ شہباز شریف ایوان میں 174 ووٹ لےکر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں :