Time 11 اپریل ، 2022
پاکستان

شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور انہوں سی پیک منصوبوں پر تیزی لانے کا اعلان کیا تھا— فوٹو: فائل
شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور انہوں سی پیک منصوبوں پر تیزی لانے کا اعلان کیا تھا— فوٹو: فائل 

مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا۔

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور انہوں سی پیک منصوبوں پر تیزی لانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھاکہ چین سے دوستی لازوال ہے اور قیامت تک قائم رہے گی۔

اب چین نے بھی ان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر ردعمل دیا ہے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات چاہے کیسے بھی بدلیں، چین کی پاکستان کے حوالے سے غیرمتزلزل دوستانہ پالیسی پر قائم رہے گی۔

ترجمان نے کہا کہ  ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں چین پاکستان تعلقات کی مجموعی صورتحال پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔

مزید خبریں :