Time 11 اپریل ، 2022
دلچسپ و عجیب

وفاداری کا انعام، کمپنی نے ملازمین کو کروڑوں روپے مالیت کیBMW گاڑیاں دے دیں

مہنگی گاڑیاں تقسیم کرنے کی تقریب جمعے کے روز منعقد ہوئی—فوٹو: انسٹاگرام
مہنگی گاڑیاں تقسیم کرنے کی تقریب جمعے کے روز منعقد ہوئی—فوٹو: انسٹاگرام

دنیا ایسے ملازمین سے بھری ہوئی ہے جو بہتر مواقع کیلئے اپنی کمپنیاں چھوڑ دیتے ہیں لیکن  کئی وفادار ملازم ایسے بھی موجود ہیں جو اپنی کمپنی سے وفاداری نبھاتے ہوئے کئی سالوں تک وہیں کام کرتے ہیں۔

انہیں وفادار ملازمین کو بھارت کی ایک سافٹ ویئر کمپنی نے  ایسا انعام  دیا جس کو سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں قائم سافٹ ویئرکمپنی کے سی ای او نے اپنے 5 وفادار ملازمین کو دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک BMW کار تحفے میں دے دی ہیں جس کی مالیت ایک کروڑ  بھارتی روپے سے زیادہ ہے۔

کمپنی کی جانب سے مہنگی گاڑیاں تقسیم کرنے کی تقریب  جمعے کے روز  منعقد ہوئی جس میں 5 ملازمین کو ان کی وفاداری کے بدلے BMW کاریں انعام میں دی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ گاڑیاں حاصل کرنے والے یہ  5 ملازمین شروع سے ہی کمپنی کے ساتھ رہے ہیں اورکورونا کے دوران کمپنی کو اچھا منافع کمانے میں انہوں نے کافی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ انعام دیگر تمام ملازمین کے لیے مزید محنت کرنے کی وجہ  بننی چاہیے۔

مزید خبریں :