کھیل
Time 12 اپریل ، 2022

سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سلمان بٹ نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کی ڈرامے بازی اور رنگبازی ہے—فوٹو: فائل
سلمان بٹ نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کی ڈرامے بازی اور رنگبازی ہے—فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد استعفیٰ دینے کے حوالے سے اب کس بات کا انتظار ہے۔

سلمان بٹ نے اپنے ایک بیان میں رمیز راجہ کو آڑےہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دورہ بنگلا دیش کے دوران چیئرمین پی سی بی نے کپتان بابراعظم کو ویڈیو کال کی اور کہا کہ مجھے پچ دکھاؤ۔

انہوں نے کہاکہ یہ چیئرمین پی سی بی کی ڈرامے بازی اور رنگبازی ہے، انہوں نے آخر اب تک کام کیا کیا ہے؟

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ ختم کر کے کھلاڑیوں کو پارٹ ٹائم کرکٹر بنادیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے میں نے آرٹیکل بھی لکھ کر بھیجے ، انہوں نے ضرور پڑھے ہوں گے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ مجھ سے زیادہ کسی کو معلوم نہیں۔

سلمان بٹ نے مزید کہا کہ پاکستان میں صرف کرکٹ کا ہی مستقبل ہے، قومی کھیل ہاکی ہے اور بچوں کو کسی ایک قومی ہاکی کھلاڑی کا نام  بھی نہیں پتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد ڈومیسٹک کھلاڑی اس اُمید پر ہیں کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ واپس آئے گی۔

مزید خبریں :