دنیا
Time 12 اپریل ، 2022

بھارت میں ماہ رمضان میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد شہید کردی

بھارت میں ہندو تہوار کے موقع پر انتہا پسندوں نے مختلف ریاستوں میں مسلمانوں پر حملے شروع کردیے۔—فوٹو: فائل
بھارت میں ہندو تہوار کے موقع پر انتہا پسندوں نے مختلف ریاستوں میں مسلمانوں پر حملے شروع کردیے۔—فوٹو: فائل

بھارت میں ہندو تہوار کے موقع پر انتہا پسندوں نے مختلف ریاستوں میں مسلمانوں پر حملے شروع کردیے۔

رپورٹس کے مطابق انتہاپسند جتھوں کی جانب سے  ہندو تہوار کے موقع پر گشت کے دوران مساجد، مزارات اور مسلمانوں کی املاک پر حملہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ریاست پردیشں میں ہندو ریلی پر پتھراؤ کا الزام لگا کر سرکار نے کئی مسلمانوں کے گھر گرادیے اور ایک مسجد بھی شہید کردی۔

دوسری جانب گجرات میں فسادات کے ڈر سے مسلمانوں نے نقل مکانی شروع کردی  ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بھارتی ریاست راجستھان میں 4 اپریل کو ہندو بلوائیوں کی بڑی تعداد نے ضلع کرولی میں مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور گھروں کو نذر آتش کر دیا تھا۔

مزید خبریں :