13 اپریل ، 2022
روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 20 پیسے سستا ہوا۔
انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ مزید 20 پیسے کم ہوکر 181 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔
خیال رہےکہ سات اپریل کو ڈالر بلند ترین سطح 189.30روپے پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد سے ڈالر 7.48 روپے سستا ہواہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے کم ہوکر 182 روپے ہے۔