Time 14 اپریل ، 2022
پاکستان

ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام چیلنج

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا/ فائل فوٹو
مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: (ن) لیگ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام عدالت میں چیلنج کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس میں قاسم سوری، سیکرٹری پارلیمانی امور اور سیکرٹری اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کرنےکا 13 اپریل کا سرکلرآئین سے متصادم ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ڈپٹی اسپیکرکوا سپیکراسمبلی کے الیکشن کے لیے اجلاس فوری بلانےکی ہدایت کی جائے، سیکرٹری پارلیمانی امور، سیکرٹری اسمبلی کو 16 اپریل کو اجلاس بلانےکی ہدایت کی جائے جب کہ ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر انتخاب کے لیے 16 اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی۔


مزید خبریں :